لندن،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیر خارجہ خواجہ آصف لندن میں حسن
نواز کے آفس پہنچے۔
نواز شریف اوروزیر اعظم کے مابین ہونے والی ملاقات میں ملکی صورتحال، توانائی کے منصوبوں اور عدالتی معاملات زیر بحث آئے۔
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور کابینہ کے ارکان آج پورا دن نواز شریف کے
ساتھ گزاریں گے ،جس کے بعد وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں
شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوں گے۔