کراچی، ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف مہم جاری
کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف مہم جاری
ہے،ٹریفک پولیس بغیر ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف بلا تفریق
کارروائی کررہی ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ہیلمٹ مہم کا آغاز ٹریفک حادثات میں اضافے اور موٹرسائیکل سواروں کے زیادہ متاثر ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے شروع کی گئی مہم پر شہریوں کا کہنا ہے کہ اس مہم سے
شہریوں میں شعور اجاگر ہوگا، ہیلمٹ پہنے بغیر موٹر سائیکل چلانا اپنی جان
پر کھیلنے کے مترادف ہے، اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے
گفتگو کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کی جانب سے اس سے قبل بھی حادثات میں اضافے کے
باعث شہریوں کے لیے ہیلمٹ پہننا ضرور قرار دیا گیا تھا۔
پولیس افسر اللہ بخش نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ عوام چاہیے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کرے اور موٹر سائیکل سوار افراد
ہیلمٹ لازمی پہنیں۔
ٹریفک اہلکارداؤد خان نے کہاکہ عوام میں شعور پیدا کرنے کے لئے یہ مہم
چلائی جا رہی ہے،اگر یہ مہم کامیاب ہوجاتی ہے تو اسکا فائدہ عوام کو ہی
ہوگا۔
ایک نوجوان ظہیر احمد نے کہا کہ ہیلمٹ پہننے سے عوام کی ہی حفاظت ہوگی،ٹریفک پولیس کی جانب سے یہ احسن اقدام ہے۔
ہیلمٹ فروخت کرنے والے شخص عبدالحمید قادرنے کہا کہ پابندی کے بعدہیلمٹ کی
فروخت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پانچ سو روپے سے لے کر چار ہزار تک کے ہیلمٹ
دستیاب ہیں۔
ایک اور شہری شہیراحمد کرمانی نے کہا کہ ٹریفک پولیس نے بہت اچھی مہم چلائی ہے ہم سب کو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔