Sep 17, 2017 08:56 pm
views : 699
Location : Baba Farid Shrine
Pakpatan- Baba Farid 775th Urs
پاکپتن، حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے 775ویں پندرہ روزہ سالانہ عرس کا آغاز
حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے 775ویں پندرہ روزہ سالانہ عرس کا آغازہوگیا ہے ۔
سالانہ عرس کاآغازدرگاہ کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے پہلی رسم
ادا کر کے کیا اور درگاہ پر روایتی تبرکات تقسیم کئے جبکہ رات بھر محافل
سماع کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
اس موقع پر انکے ہمراہ دیوان فیملی ممبران سمیت درگاہوں کے سجادہ نشین
مذہبی رہنماؤں ،علمائے کرام کے علاوہ سینکڑوں زائرین بھی موجود تھے بہشتی
دروازہ رسومات کی ادائیگی کے بعد پانچ محرم کو کھلے گا اندرون و بیرون ملک
سے آنے والے علماء مشائخ درگاہوں کے گدی نشین اور زائرین بہشتی دروازے سے
گزرنے کی سعادت حاصل کریں گے ایک اندازے کے مطابق پہلی رات60سے 70ہزار
زائرین بہشتی دروازے سے گزرنے کی سعادت حاصل کریں گے درگاہ کو رنگین قمقموں
اور رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے ۔
عرس کے موقع پر غلامان گنج شکر حاجی مشتاق گروپ نے دربار کی تمام خوبصورت
سجاوٹ بلامعاوضہ کی ،عرس میں شرکت کے لیے اندرون و بیرون ملک سے زائرین کی
بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ بہشتی دروازہ مسلسل پانچ
رات کھولا جائے گا جو کہ دس محرم الحرام کی صبح شہیدان کربلا کے سوگ میں
بند کر دیا جائیگا۔
اس موقع پر حاجی مشتاق گروپ کے رکن نے کہا کہ مزار کی تمام تر سجاوٹ بلا معاوضہ کی گئی ہے۔