لاہور،کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت امن کمیٹی کا محرم الحرام کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس
کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت لاہور ڈویژن امن کمیٹی کا محرم الحرام کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقدہوا۔
اجلاس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر علمائے کرام کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیابین المذاہب و
بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام و آئمہ
کرام مکمل طور پر یکسو ہیں، محرم الحرام ایثار و قربانی کا مہینہ ہے،
علمائے کرام منافرت پر مبنی تحریر و تقریر کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل نے کہا کہ لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع
میں سیکورٹی انتظامات کو مربوط انداز میں حتمی شکل دی جا رہی ہے اور علماء
کرام کا فرض ہے کہ وہ ایک قدم آگے بڑھ کر قیام امن اور محرم الحرام میں
باہمی اخوت کے قیام کیلئے اپنا علمی اور تبلیغی کردار ادا کریں۔