Sep 18, 2017 01:43 pm
views : 688
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 120 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،120 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 120 پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ 42666 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر251 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 111 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،133 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 7 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔