Sep 18, 2017 04:55 pm
views : 613
Location : Pakistan House
Karachi- Chairman PSP Syed Mustafa Kamal Press Conference
کراچی ، ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ندیم راضی پی ایس پی میں شامل
ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ندیم راضی پاک سرزمین پارٹی میں شامل
ہوگئے۔ندیم راضی ایم کیوایم کے ٹکٹ پر سندھ اسمبلی کی پی ایس 121 سے ممبر
اسمبلی ہیں۔
کراچی میں پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے
چیئرمین مصطفیٰ کمال نے ندیم راضی کی پی ایس پی میں شمولیت سے آگاہ
کیا۔ندیم بھائی کو پاک سرزمین پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں، ہمارے پاس اب
تک لوگوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے، ہم آج بھی وہی بات کررہے ہیں جو پہلے
دن کی تھی جب کہ لوگ ہماری سچائی کی وجہ سے پارٹی میں شامل ہوتے جارہے ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اب تک ہمارے پاس لوگوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور
ہماری سچائی کی وجہ سے لوگ شامل ہوتے جارہے ہیں، ہمارے بیان میں کوئی
تبدیلی نہیں آئی، ہم نے جو بات پہلے دن کی وہ آج بھی کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ندیم راضی کو پاک سرزمین پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں،
ایسے تمام لوگ جو انتظار کررہے ہیں انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتا
ہوں۔
چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال کا مزیدکہنا تھا کہ آج پاک
سرزمین پارٹی ملک میں 35 سال پرانی جماعتوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ تیزی
سے ابھرتی ہوئی جماعت ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں سے 44 افراد کراچی میں جانوں سے
گئے جب کہ ابھی تک قربانی کی آلائشیں پڑی ہیں، کب اٹھائی جائیں گی۔