Sep 18, 2017 07:17 pm
views : 642
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 54 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 54پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روزپیر کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 54پوائنٹس کے اضافے کے
بعد42841 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر343کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 128 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،197 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ18 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔