کراچی، سندھ ریزرو اور ڈسٹرکٹ پولیس کے برطرف اہلکاروں کا احتجاج،خودسوزی کی دھکمی
سندھ ریزرو پولیس اور حیدر آباد ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے برطرف کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں سکھر حیدر آباد اور سندھ کے دیگر اضلاع سے برطرف کے جانیوالے
اہلکاروں نے شرکت کی،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے
تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے ،اسموقع پرمظاہرین کی جانب سے مطالبات کے
حق میں شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔
مظاہرین کی جانب سے مطالبات پورے نہ ہونے کے نتیجے میںآگ لگا کر خود سوزی کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔
اس موقع پر مظاہرے میں شریک سندھ ریزرو پولیس کے برطرف اہلکار
شاکر حسین نے کہاکہ اگر انہیں دو گھنٹے کے اندر بحال نہ کیا گیا تووہ آگ
لگا کر خود کشی کرلیں گے۔
محمد ہاشم نے کہا کہ جب تک اعلیٰ حکام ہمارے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں جب تک ہمیں بحال نہیں کیا جاتا ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔