کوئٹہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی الوداعی ملاقات
کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے چیئرمین نیب قمر
زمان چوہدری نے الوداعی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بدعنوانی کے خاتمے اور
گڈ گورنس کے قیام کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال
کیا گیا ۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ بد عنوانی معاشرے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ اور معاشروں کی تنزلی کی بنیاد ثابت ہوتی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کوئٹہ صوبے سے بد عنوانی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے بد عنوانی کے خاتمے کے لئے
چیئرمین نیب کی کاوشوں اور کارکردگی کو سراہا جبکہ چیئرمین نیب نے شفافیت
اور امن و امان کی بہتری کے لئے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہا ۔
ملاقات میں ڈی جی نیب بلوچستان عرفان نعیم منگی بھی موجود تھے۔