Sep 18, 2017 09:10 pm
views : 466
Location : Pak-Afghan Border
Chaman- Atleast One Killed and Several Injured in Bomb Blast near Pak-Afghan Border
چمن ، پاک افغان سرحد پرخود کش حملہ، ایک شخص جاں بحق اورمتعدد زخمی
پاک افغان سرحد کے قریب ٹیکسی اسٹینڈ پر خود کش حملہ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعداد افراد زخمی ہوگئے۔
لیویز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی باب دوستی چمن کی جانب جارہی تھی کہ
ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب خود کش حملہ آور نے گاڑی کے قریب آکر خود کو دھماکا
خیز مواد کے ذریعے اڑا لیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور
9افرادزخمی ہوگئے جن کو سول اسپتال چمن منتقل کردیا گیا جہاں 5 افراد
کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
لیویز کا کہنا ہے کہ دھماکے کے فوری بعد پاک افغان سرحد کو دوبارہ بند کرکے
ہر قسم کی آمدو رفت معطل کردی گئی جب کہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے
کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔