Sep 19, 2017 11:38 am
views : 655
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 401 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،401 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 401 پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 43242 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر244 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 179 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،55 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔