نیویارک،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کے 72ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں
شرکت کے لیے چار روزہ دورے پر امریکی شہر نیویارک پہنچ گئے ہیں۔
نیو یارک آمد پر پاکستان میں امریکی سفیر اعزاز احمد چوہدری اور اقوامِ
متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وزیراعظم شاہد خاقان
عباسی کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے72ویں اجلاس
میں21ستمبرکی سہ پہر جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے جہاں وہ پاکستان کاموقف
پیش کریں گے،دورے کے دوران وزیراعظم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور
امریکی نائب صدر مائیک پینس سے ملاقاتیں بھی کریں گے،وزیراعظم کی ترکی،
ایران، افغانستان اور سری لنکاکے صدورکے علاوہ اردن کے شاہ، برطانیہ اور
نیپال کے و زرائے اعظم سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
چار روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم کونسل آف فارن ریلیشنز سے خطاب کریں گے
جبکہ پاکستان امریکابزنس کونسل سے بھی بات چیت کریں گے جبکہ وزیراعظم جنرل
اسمبلی سے خطاب میں کشمیر اور روہنگیا مسلمانوں کو درپیش مسائل کو اجاگر
کریں گے، اس کے ساتھ ہی وہ اپنے دورے کے دوران امریکی نائب صدر مائیک پینس
اور دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔