نیو یارک، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جنرل الیکٹرک کے نائب صدر جان رائس سے ملاقات
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جنرل الیکٹرک کے نائب صدر جان رائس نے یہاں
نیویارک میں ملاقات کی اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں جنرل
الیکٹرک کی مہارت سے بہت سے فوائد حاصل ہورہے ہیں، ملک میں غیر ملکی
کمپنیوں کے لیے دروازے کھلے ہیں اور امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ
کاری کے لیے خوش آمدید کہا جائے گا۔
جان رائس نے کہا کہ پاکستان جنرل الیکٹرک کیلئے ایک اہم مارکیٹ ہے, ہم
پاکستان میں اپنے کاروبار کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں، نائب صدر جنرل
الیکٹرک نے کہا کہ پاکستان میں لوکو موٹو اور صحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری
کے خواہاں ہیں۔