Sep 19, 2017 03:41 pm
views : 607
Location : Kharadar General Hospital
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair addresses
کراچی ، اللہ کا شکر ہے کراچی میں بھتے کا دور ختم ہوا، گورنر سندھ
گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کراچی میں بھتے کی پرچی
کا دور ختم ہوا جب کہ 2010 میں مجھے بھی بھتے کی پرچی موصول ہوئی تھی۔
کراچی میں کھارادر جنرل اسپتال کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلا غ عامہ کے
نمائند ؤں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے قدیم
علاقے میں رعایتی فیس پر طبی خدمات کی فراہمی کھارادر جنرل اسپتال کا قابل
تحسین اقدام ہے، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خدمات انجام دینے والے قابل
تحسین ہیں، عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں نجی طبی مراکز اہم کردار
ادا کر رہے ہیں۔
گورنر سندھ کاکہنا تھا کہ میڈیا مثبت خیروں کو بریکنگ نیوز بنائے، کراچی
میں امن دیکھ کر سرمایہ کار آرہے ہیں، اگر پاکستان کو ترقی کرنا ہے تو
کراچی میں امن لانا ہوگا، کراچی میں امن و امان کی صورتحال حکومت کی اولین
ترجیح ہے جب کہ کراچی میں امن کیلیے رینجرز کی خدمات کو سراہتے ہیں اور جب
تک کراچی میں مکمل کاروبار بحال نہ ہوجائے رینجرز سندھ میں رہے گی۔
گورنر سندھ محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی پیکج کا کسی سیاسی جماعت
کو ایک پیسا نہیں دیا جائے گا، اس پیکج کو مزید آگے بڑھائیں گے، کراچی میں
سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع ذیادہ ہیں۔