Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 19, 2017 04:54 pm views : 588

Location : Election Commission Of Pakistan Office

Islamabad- PTI Leader Fawad Chaudhry Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد ، پی ٹی آئی پاپا، پپو اور پیسے ملک میں لانے کی کوشش کررہی ہے، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے پاکستانی قوم کے اربوں روپے کھائے ہماری کوشش صرف اتنی ہے کہ پاپا، پپو اور پیسے ملک میں واپس لے کر آئیں۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے بلانے کے باوجود آج ایک بار پھر شریف خاندان کا کوئی فرد پیش نہیں ہوا، نوازشریف اور ان کی کمپنی پرویز مشرف کے بھاگنے کی باتیں کرتی تھی اور آج خود عدالتوں کا سامنا کرنے سے بھاگ رہے ہیں، ایک بار پھر شریف فیملی کی جگہ ان کے منشی آصف کرمانی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہمیں نوازشریف اور ان کے بچوں کی لندن رہائش گاہ کا پتہ معلوم نہیں، سب جانتے ہیں کہ نوازشریف، حسن اور حسین نواز کہاں رہتے ہیں آصف کرمانی کو عدالت میں جھوٹ بولنے پر گرفتار کیا جانا چاہئے تھا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اور ان کے بچوں نے پاکستانی قوم کے اربوں روپے مل کر کھائے، 3 ہزار کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی اور اب بھی ایف زیڈ ای کمپنی سے دوسری کمپنیوں کو پیسے دیئے جارہے ہیں اور تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ وہ پاپا، پیسے اور پپو کو ملک میں واپس لائیں اور قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پوری مسلم لیگ (ن) فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے، مریم نواز نے این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں الزام لگایا کہ ان کے لوگوں کو انتخابی مہم کے دوران اٹھایا گیا جب کہ وفاقی وزیرداخلہ بھی مریم نواز کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں اور (ن) لیگ کی عدلیہ اور فوج کے خلاف مہم کے انچارج بنے ہوئے ہیں، ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ معزز ججوں اور قومی اداروں کے خلاف بیانات دینے پر وفاقی وزیرداخلہ کے خلاف کارروائی کا حکم دیں اور ان سے پوچھا جائے کہ کس کی ایما پر بیانات دے رہے ہیں۔
تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کے حوالے سے بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کی باتیں غیر ضروری ہیں جن کا جواب دینا مناسب نہیں، پورا میڈیا جانتا ہے کہ انہوں نے خود پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور اتنے جھوٹ بولے کہ ڈکشنری میں تبدیلی کی گئی ان سے صرف اتنا کہتا ہوں کہ وہ اپنی نشست سے دستبردار ہوکر دوبارہ الیکشن میں حصہ لیں تو انہیں ان کی اوقات کا پتہ چل جائے گا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved