Sep 19, 2017 05:11 pm
views : 583
Location : Governor House
Lahore- Governor Punjab Malik Muhammad Rafique Rajwana meets Chairman Public Service Commision
لاہور ،گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے چیئر مین پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل(ر) سجاد اکرم کی ملاقات
لاہور میں چیئر مین پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل(ر) سجاد اکرم نے گورنر
پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں اپنے
ادارے لہ کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا اہم
عہدوں پر قابل اور موزوں افراد کی تعیناتی ایک چیلنج سے کم نہیں اور انہیں
اس بات پر اطمینان ہے کہ پبلک سر وس کمیشن اس ذمہ داری کو اپنا فرض سمجھ کر
احسن طر یقے سے پورا کررہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وسطی پنجاب کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب اور دیگر اضلاع میں
پبلک سروس کمیشن میرٹ کو یقینی بنانے میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف
کے لئے خواب عملی تعبیر دے رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بھر تیوں کے عمل کو شفاف بنانے کے ساتھ ساتھ اس کو بر وقت
پورا کرنا قابل تحسین ہے اور اکثر مقامات پر تواس عمل کو چند ماہ میں مکمل
کرنے سے گڈ گورننس کے عمل کو بلاتعطل جاری رکھنے میں مدد ملی ہے ۔
پنجاب پبلک سر وس کمیشن کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد اکرم نے کہا کہ
اہم اداروں میں بھر تیوں کے دوران اشتہار دینے سے لے کر حتمی تقرری نامہ
جاری ہونے تک ہر عمل کو شفاف اور غیر جانبدار رکھا جاتا ہے ۔