Sep 19, 2017 05:29 pm
views : 576
Location : Election Commission Of Pakistan Office
Islamabad- Former Pakistan Tehreek-e-Insaf MNA Ayesha Gulalai Media Talk
اسلام آباد ، عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف میں نیا گروپ بنانے کا عندیہ دے دیا
پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے پارٹی کے باغی ارکان کا نیا گروپ بنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عائشہ
گلالئی نے کہا کہ آج جھوٹے اور منافق شخص کی وجہ سے تحریک انصاف بدنام ہو
رہی ہے، جن کو عمران خان نے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی وہ میری قیادت میں
آنے کو تیار ہیں، تحریک انصاف کے کچھ ایم این ایز اور ایم پی ایز مجھ سے
رابطے میں ہیں۔ ہم جو جلسہ کریں گے اس میں ایک آدمی کو خدا کی طرح پوجا
نہیں جائے گا، ہم نوجوانوں کو سکھائیں گے کہ اپنی ماں بہنوں کی عزت کیسے
کرنی ہے۔
عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان کے حمایتی لاہور میں لینڈ مافیا اور خیبر
پختونخوا میں پرویز خٹک جیسے لوگ ہیں، یہ پنجاب کے عوام کو بے وقوف کہتے
ہیں اور ان کی توہین کرتے ہیں، یاسمین راشد عمران خان کی وجہ سے ہاری ہیں،
میری ہمدردیاں ڈاکٹر یاسمین راشد کے ساتھ ہیں۔
تحریک انصاف کی باغی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان اخلاقیات سے عاری اور
جھوٹے آدمی ہیں، وہ ڈر کی وجہ سے پشاور ڈینگی مریضوں کی عیادت کرنے نہیں
گے،وہ بیرون ملک پاکستانیوں کا پیسہ کھا چکے ہیں اس لیے اداروں کو گالیاں
دیتے ہیں ، میں ان کی طرح نہیں کہ آئینی اداروں کو گالیاں دوں، مجھے الیکشن
کمیشن نے جب بھی بلایا میں پیش ہوئی۔