Sep 19, 2017 05:43 pm
views : 687
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 411 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 411 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسر ے روز منگل کو مارکیٹ
میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 411
پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے ساتھ 43253 پوائنٹس کی سطح پر بند
ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 360 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 236 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،112 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔