Sep 19, 2017 06:00 pm
views : 712
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Water
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے سول
سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کیا۔اجلاس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے
پروگرام کے امو رکا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے پروگرام پر عملدرآمد کیلئے پیشہ ورانہ انداز اور یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنے کیلئے ہدایات بھی کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا
پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ پنجاب حکومت نے یہ حق شہریوں کو
لوٹانے کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ایک بڑا پروگرام بنایا ہے۔ پروگرام پر
عملدرآمد کیلئے ساؤتھ اور نارتھ پنجاب صاف پانی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔
محمد شہبازشریف نے کہادونوں کمپنیوں کو آپس میں قریبی کوآرڈینیشن کے تحت
کام کرنا ہے۔دونوں کمپنیوں کو تجربات اور مہارت کو ایک دوسرے سے شیئر کرنا
چاہیئے۔ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے یکساں حکمت عملی اپنا کر اس پر فوری
عملدرآمد کیا جائے۔ متعلقہ محکمے کی عملدرآمد کے حوالے سے مانیٹرنگ انتہائی
ضروری ہے۔ایک لمحے کی بھی تاخیر کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا متعلقہ محکموں اور اداروں کے مابین موثر
کوآرڈینیشن میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ عوام کو پینے کے صاف پانی کی
فراہمی کے ذریعے بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ متعلقہ محکموں اور اداروں کو
نتائج دینا ہوں گے۔تساہل سے کام نہیں چلے گا۔
چیئرمین پنجاب صاف پانی کمپنی ساؤتھ و نارتھ، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ
بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، چیف ایگزیکٹو آفیسرز پنجاب صاف
پانی کمپنی ساؤتھ و نارتھ اور غیرملکی ماہرین نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس
میں شرکت کی۔