Sep 19, 2017 07:08 pm
views : 609
Location : Rohri Cement Factory
Sukkur- 4 dead, 6 injured in Sukkur Cement Factory Bomb Blast
سکھر،روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں دھماکہ،4 افراد شہید،6 رینجرز اہلکار زخمی
روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں بارودی مواد کو ناکارہ بناتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ
کے اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی سکھر امجد شیخ ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا سیمنٹ فیکٹری میں روزانہ کی بنایدوں پر سرچ اینڈ سویپ آپریشن کیا جا
رہا تھا اس دوران بارودی مواد بر آمد کیا گیا،سیمنٹ فیکٹری میں ہونے والا
دھماکا پہاڑوں کو توڑنے والا بارودی مواد کاتھا جسے ناکارہ بنانے کے لئے
رینجرز نے بی ڈی ایس کو طلب کیا تھا تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں
سمیت فیکٹری کا عملہ باردوی مواد کو ناکارہ بنا رہا تھا کہ دھماکا ہوگیا جس
کے نتیجے میں ایک شخص موقع پرہی جاں بحق ہوگیا جب کہ دیگر 3 زخمی اسپتال
لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
ایس ایس پی سکھر نے کہا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں بم ڈسپوزل
اسکواڈ کے 2 اور ایک رینجرز اہلکار کے علاوہ ایک فیکٹری ملازم شامل ہے۔