Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 19, 2017 07:37 pm views : 672

Location : Islamabad Hotel

Islamabad- Federal Interior Minister Ahsan Iqbal addresses to Seminar
  • Urdu

اسلام آباد ،وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے بعد میں کہتا ہوں ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے بعد اب میں بھی کہتا ہوں ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا کیونکہ ہم اپنا گھر سیدھا کریں گے تو سرمایہ کاری کے لیے دنیا سے کہہ سکیں گے۔
اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ساری دنیا سیاسی، معاشی، اقتصادی اور معاشرتی تبدیلیوں کا شکار ہے، سرد جنگ کا دور ختم ہو چکا، اب اشتراکیت پر مبنی اقتصادی ترقی کا دور ہے جب کہ عالمی سطح پر نیا ورلڈ آرڈر اپنی جگہ لے رہا ہے، امریکی کیمپ میں شامل ہو کر ہمارے حکمرانوں نے جہازوں کے چند پرزے خریدے تاہم قومیں جنگی سازوسامان سے نہیں بلکہ یونیورسٹیوں کے قیام سے بنتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور خواجہ آصف کے بعد کہتا ہوں ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا، وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ اپنا گھر سیدھا کرنے کا کہہ رہے ہیں، ہم اپنا گھر سیدھا کرنے کے بالکل قریب ہیں جب کہ ہم اپنا گھر سیدھا کریں گے تو سرمایہ کاری کے لیے دنیا سے کہہ سکیں گے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک دنیا کے 2 قابل اعتماد شراکت داروں کا مشترکہ منصوبہ ہے، شراکت داروں کی دوستی آزمودہ ہے، سی پیک میں کافی صلاحیت اور مواقع ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا مزیدکہنا تھا کہ دنیا اس وقت نئے ارتقاء اور قدیم انواع کے معدوم ہونے کے دور سے گزر رہی ہے، دنیا اس وقت بڑے تناؤ اور چیلنجز کا شکار ہے جب کہ وہ معاشرے جہاں آگے بڑھنے کو راستے موجود نہ ہوں زمین بوس ہو جاتے ہیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved