Sep 19, 2017 07:52 pm
views : 710
Location : Governor House
Lahore- Governor Punjab meets Gujrat Citizen Police Line Committe Delegation
لاہور ، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی گجرات کے وفد کی ملاقات
لاہورمیں سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی گجرات کے گیارہ رکنی وفد نے گورنر پنجاب
ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ سٹیزن پولیس لائزن
کمیٹی گجرات کے گیارہ رکنی وفد کی قیادت چیئرمین امجد فاروق نے کی ۔وفد میں
راجہ محمد انور،چوہدری افتخار احمد ، حافظ محمد ایوب ، لیاقت علی قادری ،
الحاج محمد صادق بٹ ، چوہدری نصر اقبال ، چوہدری شبیر احمد ، وحید الدین ،
عدنان عباس اورملک شہباز احمد بھی شامل تھے ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر پنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ نے کہا امن
وامان ہر شخص کی بنیاد ضرورت ہے جسے یقینی بنانے کے لئے عام آدمی کی شمولیت
بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ۔
گورنر پنجاب نے کہا ایک عام آدمی کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام وسائل
بروئے کارلائے جارہے ہیں اور یونین کونسل کی سطح پر خصوصی کمیٹیوں کی تشکیل
سے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملی ہے ۔
ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا تھانہ کلچر میں بنیادی تبدیلی لائے بغیر جرائم
کی روک تھا م کے اہداف کا حصول ناممکن ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت نے تھانہ
کلچر کی اصلاح کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے ۔آج عام شہری کی
شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کی جارہی ہیں ۔تھانوں کے سسٹم کی کمپیوٹرائز
یشن اور اسے آئن لائن سسٹم سے منسلک کرانا، ایف آئی آر کے اندراج کے عمل کو
آسان بنانا یہ وہ تمام اقدامات ہیں جن سے عوام کا تھانوں پر اعتماد بڑھ
رہا ہے ۔
چیئرمین امجد فاروق نے کہا سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کی تشکیل سے عوام کو
پولیس سے متعلق شکایات کے ازالے میں مد د ملتی ہے اور کمیٹی مانٹیرنگ کا
کردار اداکرتے ہوئے مسائل کے حل کامداواکرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے ۔