Sep 20, 2017 12:48 pm
views : 679
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 59 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،59 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 59 پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 43312 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر272 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 163 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،98 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 11 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔