Sep 20, 2017 12:59 pm
views : 592
Location : Shahrah-e- Faisal
Karachi- Blast hits cosmetics factory
کراچی،شاہراہ فیصل کے قریب واقع کاسمیٹک فیکٹری میں دھماکہ
شارع فیصل کے قریب واقع کاسمیٹکس کےکارخانے میں دھماکے کی آواز سنی
گئی،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں جب کہ
فائرٹینڈرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔
شارع فیصل پرنرسری کے قریب پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں واقع کاسمیٹکس کی
فیکٹری میں زوداردھماکے کی زوردار آواز سنی گئی ہے،دھماکے کی نوعیت کے
بارے میں تفتیش جاری ہے تاہم دھماکے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی اورقریب میں موجود
افراد کو وہاں سے ہٹایا جارہا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں
جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں جب کہ فائرٹینڈرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔
دھماکا اتنا زوردار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ ویئر ہاوس
سے متصل نجی اسکول کی دیوار بھی منہدم ہوگئی تاہم خوش قسمتی سے واقعہ میں
تمام طالبعلم محفوظ ہیں،ویئر ہاوس کے مالک کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد سے
فیکٹری میں کام کرنے والا ایک ملازم لاپتہ ہے جو ممکنہ طور پر عمارت کے
اندرہی ہوسکتا ہے۔