Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 20, 2017 03:15 pm views : 646

Location : CM House

Lahore- CM Punjab Meets German Energy Company Delegation
  • Urdu

لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے جرمنی کی توانائی کی بین الاقوامی کمپنی کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے جرمنی کی توانائی کی بین الاقوامی کمپنی کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پروزیر اعلی نے جرمن وفد کے ساتھ جرمن زبان میں گفتگو کی اورجرمن وفد نے وزیر اعلی کی جرمن زبان پر دسترس کی تعریف کی جبکہ جرمن کمپنی نے پنجاب میں توانائی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر دلچسپی کا اظہارکیا۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کے باعث لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی ہے، توانائی کے متعدد منصوبوں کو برق رفتاری کے ساتھ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے جس کے باعث ہزاروں میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوئی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے منصوبوں پر انتہائی محنت کے ساتھ کام کیا گیا ہے، حکومت نے روایتی ذرائع کے ساتھ متبادل ذرائع سے بھی توانائی منصوبوں کو مکمل کیا ہے اورتوانائی کے منصوبے نہایت شفاف انداز سے مکمل کئے گئے ہیں اور ان منصوبوں کی تکمیل سے گزشتہ کئی برسوں سے ملک پر چھائے اندھیرے ختم ہو رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ گیس کی بنیادپر3600 میگا واٹ کے پاورپلانٹس ریکارڈ مدت میں مکمل کئے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے توانائی کی مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر 1200میگا وا ٹ کا نیا گیس پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے اورگیس سے بجلی کے حصول کے منصوبوں سے عوام کو بجلی سستی ملے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ توانائی منصوبوں پر کام کرنے کے حوالے سے محنت ،امانت ،دیانت اورجہد مسلسل کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے،3600میگاواٹ کے گیس منصوبوں میں 168ارب روپے بچائے گئے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں بچت کی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی،توانائی منصوبے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں،وزیراعلیٰ نے کہاکہ جرمنی کی ٹیکنالوجی پوری دنیا میں مسلمہ ہے اور ہم جرمن ٹیکنالوجی اور مہارت سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔
جرمن وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کیساتھ توانائی کے شعبہ میں کام کرنے کے خواہاں ہیں اوروزیراعلیٰ شہبازشریف اور ان کی پوری ٹیم انتہائی لگن اور عزم سے کام کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں پنجاب حکومت کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے،ہمیں پنجاب حکومت کے ساتھ توانائی کے شعبہ میں تعاون پر خوشی ہو گی۔
جرمن وفد کی قیادت کمپنی کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر برائے مشرق وسطیٰ و نارتھ افریقہ جین کلاڈ کر رہے تھے جبکہ کمپنی کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے،صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا، چیئرمین پنجاب تھرمل پاور کمپنی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، سیکرٹری توانائی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved