Sep 20, 2017 04:10 pm
views : 600
Location : Children Hospital
Lahore- First bone marrow transplant at Children's Hospital
لاہور،نیشنل انسٹی ٹیو ٹ آف ڈیز یز کراچی کے تعاون سے چلڈرن اسپتال لا ہور میں پہلا بون میر و ٹر انسپلا نٹ
نیشنل انسٹی ٹیو ٹ آف ڈیز یز کراچی کے تعاون سے چلڈرن اسپتال لا ہور میں
پہلا بون میر و ٹر انسپلا نٹ کا میا بی کے ساتھ کر لیا گیا، تھیلیسیمیا میں
مبتلا 2 سالہ بچے کا بو ن میر و ٹر انسپلا نٹ چلڈرن ہسپتال لا ہور کے
ڈاکٹروں نے انجا م دیا۔ این آئی بی ڈی کے میڈیکل ڈائر یکٹر ڈاکٹر طاہر شمسی
کی زیر نگرانی پہلا بون میر و ٹرا نسپلا نٹ کیا گیا۔
اس موقع پر چلڈرن ہسپتال کے میڈیکل ڈائر یکٹر پر وفیسر احسن و حیدر راٹھو
راور ڈین پر وفیسر مسعود صا دق نے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ
کئی سال کی انتھک کو شش اور حکو متی سر پرستی کے نتیجے میں آج ہم اس مقصد
میں کا میا ب ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ مر یض اور اس کا ڈو نر تیزی سے
صحتیاب ہو رہے ہیں، حکو مت پنجا ب نے این آئی بی ڈی کراچی کے میڈیکل
ڈائریکٹر اور پاکستان میں بو ن میر و ٹرانسپلا نٹ کو متعارف کروانے والے
ڈاکٹر طاہر شمسی کو پنجا ب میں ٹر انسپلا نٹ کا کنو یئر مقرر کیا ہے۔
ڈاکٹر شمسی نے اس مو قع پر بتا یا کہ اس طریقہ علا ج میں سگے بھائی بہن کی
مر یض کے ساتھ ٹشو میچنگ کر کے ڈو نر کو بے ہو ش کر نے کے بعد اس کی ہڈیو ں
سے200 تا250 ملی لیٹر ہڈی کا گو دا حا صل کر کے مر یض کی ہڈیو ں میں منتقل
کر دیا جا تا ہے گو دے میں مو جو د ایٹم سیل مر یض کی ہڈیو ں میں جڑ پکڑ
کر 15 تا21 دنو ں میں نیا شفاف خو ن بنا نا شروع کر دیتے ہیں جبکہ 7 تا8
ہفتے میں مریض شفایا ب ہو جا تا ہے۔
این آئی بی ڈی کے دائریکتر نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں اس علا ج کی کا میا
بی کی شرح70 فیصدہے پاکستان میں این آئی بی ڈی اور آرمی اسپتال میں کا میا
بی کی شرح بین الاقوامی سطح کے قریب ہے، پہلا ٹرانسپلا نٹ 95 ء میں کیا
گیا ن نجی طور پر اب تک200 ٹرا نسپلا نٹ کئے جاچکے تاہم سرکاری سطح پر پہلا
ٹر انسپلا نٹ ہے واضح رہے پاکستان میں ہر سال 10000 مریضو ں کو اس علا ج
کی ضرورت ہے۔