راولپنڈی، پاک فوج دنیامیں سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے،آرمی چیف
سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج دنیامیں سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے
ایبٹ آباد میں پانچویں آرمی چیف ینگ سولجرزانٹرسنٹرل کمبیٹ چیمپئن شپ کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دنیاکی سب سے ز یادہ جنگیں
لڑنیوالی فوج ہے جبکہ پاک فوج کے افسروں اورجوانوں نے ہر قسم کے
چیلنجزکامقابلہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے پی اے سی ای ایس چیمپیئن شپ کی تقریب
تقسیم انعامات میں شرکت کی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات
تقسیم کئے،چیمپیئن شپ میں تئیس رجمینٹل سنٹرزکے پانچ سو بتیس کھلاڑیوں نے
حصہ لیا۔
انجینیئرسنٹرٹیم نے پانچویں آرمی پی اے سی ای ایس چیمپیئن شپ جیت لی،بلوچ
رجمینٹل سنٹرنے چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اورسپاہی سنات اللہ کو
چیمپیئن شپ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے چیمپیئن شپ میں شریک کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس
کوسراہا اور کہا کہ پاک فوج دنیامیں سب سیزیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے۔