Sep 20, 2017 06:36 pm
views : 649
Location : Interior Minister Office
Islamabad- Federal Interior Minister Ahsan Iqbal meets Saudi Arabia Ambassador
اسلام آباد ، وزیر داخلہ احسن اقبال سے پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات
اسلام آباد میں وزیر داخلہ احسن اقبال سے پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبا ل نے کہا دونوں ممالک کے مابین اقتصادی شعبے
میں ترقی اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے،پاکستان اور
سعودی عرب کے تعلقات گہرے مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر قائم ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبا ل نے مزید کہا پاکستان سعودی عرب خطہ میں امن
کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے، انتہا پسندی مسلم دنیا کے لئے چیلنج ہے جسے
ہم نیملکر شکست دینا ہے۔
سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا پاک چین اقتصادی راہداری پوری مسلم امت کے لئے سودمند ثابت ہوگی۔
ملاقات کے دوران سعودی سفیر نے پاکستان کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔