Sep 20, 2017 06:44 pm
views : 662
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets UK State Minister
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے طانوی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تجارت گریگ ہینڈز کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے برطانوی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی
تجارت گریگ ہینڈز نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دورا ن پاکستان
میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقات میں پاک برطانیہ باہمی تجارت،صوبہ میں
سرمایہ کاری کے مواقعوں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور
باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کراچی ملک کا معاشی و تجارتی حب
ہے۔امن و امان کے قیام کے بعد یہاں سرمایہ کاری کے لئے حالات نہایت سازگار
ہیں۔برطانوی سرمایہ کار بھی ان مواقعوں سے فائدہ اْٹھائیں۔پاک برطانیہ
اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
محمد زبیر نے کہادہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں
جنہیں بین الاقوامی سطح پر سراہا جانا چاہیئے۔ امن و امان کی صورتحال میں
بہتری کے بعد پاکستان کے لئے ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزید کہا موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر
شعبہ میں ترقی ہوئی ہے۔برطانوی کمپنیاں پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم
کردار ادا کر رہی ہیں۔
برطانوی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تجارت گریگ ہینڈز نے کہا پاکستان
میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے اقدامات خوش آئند ہیں۔کوئی بھی بین
الاقوامی کمپنی پاکستان جیسی بڑی مارکیٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔