نیویارک ،دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان عالمی اتحادکاحصہ ہے،وزیر اعظم
نیو یارک میں وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی سے امریکہ کے نائب صدرمائیک پنس نے
ملاقات کی ۔ملاقات میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف،امریکہ میں تعینات
پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری اوراقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب ڈاکٹر
مليحه لودهى بھی موجود تھیں۔
وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان
عالمی اتحادکاحصہ ہے۔ اس جنگ میں پاکستان نےبےپناہ نقصان اٹھایا اس کے
باوجودخطےسےدہشت گردی کےخاتمےکیلئےپُرعزم ہیں ۔
نیو یارک میں امریکہ کے نائب صدرمائیک پنس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ امریکاسےدہشت گردی کےخلاف جنگ
اوردیگرامورپرتبادلہ خیال چاہتےہیں۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان سےتعلقات کواہمیت
دیتاہےاورخطےکی سلامتی کیلیےپاکستان کےساتھ مل کرکام کرنا چاہتا ہے۔امریکہ
پاکستان کےساتھ طویل المدت شراکت داری چاہتاہے۔