نیویارک، وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اورایران کے صدر حسن روحانی کی ملاقات
نیویارک میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اورایران کے صدر حسن روحانی کے
درمیان ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے قریبی تعلقات
کومزیدمضبوط بنانے کے عزم کااعادہ کیا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ باہمی رابطوں میں اضافے سےدوطرفہ
تعاون مضبوط ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ایران کیساتھ تعلقات مضبوط
بنانے کیلئے پرعز م ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اوراقتصادی تعاون
بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ ایرانی صدر نے سرحدی انتظام، تجارت اورسرمایہ کاری کے
شعبوں میں تعاون بڑھانے پرزور دیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے ،خطے میں امن اورسلامتی کے امورپربھی
تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان پرامن
ہمسائیگی کی پالیسی پرعمل پیراہے۔
ملاقات میں افغانستان میں امن واستحکام کی کوششوں پربھی تبادلہ خیال کیا
گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ افغان تنازعے کاکوئی فوجی حل
نہیں ہے ۔افغانستان میں پائیدارامن کیلئے سیاسی حل ناگزیرہے ۔دونوں
رہنماؤں نے اس تنازعے کے خاتمے کیلئےعلاقائی حکمت عملی پراتفاق کیا۔ دونوں
رہنماؤں نے روہنگیامسلمانوں کیخلاف مظالم پرشدیدتشویش کااظہار کرتے ہوئے
عالمی برادری پر زور دیا کہ روہنگیامسلمانوں کیخلاف مظالم روکنے کیلئے
اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی
جدوجہد کی مسلسل حمایت پرایرانی صدرکاشکریہ اداکیا۔