Sep 20, 2017 07:58 pm
views : 664
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 93 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 93پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسر ے روزبدھ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 93پوائنٹس کے اضافے کے
بعد43347 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر372کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 194 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،159 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ19 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔