چمن، آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کا خودکش دھماکے کی جگہ کا معائنہ، سیکورٹی حکام
چمن میں آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا۔
ترجمان ایف سی کے مطابق کمانڈر نارتھ سیکٹر برگیڈیئر ندیم سہیل اور کمانڈنٹ
کرنل عثمان نے تحقیقات سے متعلق اگاہ کیا۔ آئی جی ایف سی بارڈر خودکش
دھماکے میں شہید شہری خیرمحمد کے گھر گئے۔ آئی جی ایف سی نے شہید کے اہل
خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر آئی جی ایف سی نے شہید کے والد کو تین لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔
ترجمان کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے شہید
کے اہل خانہ اور عمائدین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا دشمن قبائلی عوام
کو اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے ڈرایا اور جھکایا نہیں جا سکتا، یہاں کے
قبائل نے پہلے بھی ملک کیلئے بہت قربانیاں دی ہے۔
آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کا کہنا تھا کہ قربانیوں
پر ہمیں فخر، دشمن بزدلانہ حملے کر رہا ہے، چمن: پاکستان کو اندرون یا
بیرون سے کوئی قوت کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، الحمد اللہ پاکستان کا دفاع
عوام اور فوج کے پاس ہے جو بہت مضبوط ہے۔
آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کا مزیدکہنا تھا کہ دہشت گرد حملے روکنے کیلئے فدورسز بھرپور کاروائیاں کر رہی ہے۔
شہید کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹے نے وطن کی خاطر جام شہادت نوش کیا، جس پر فخر ہے۔