Sep 20, 2017 08:12 pm
views : 635
Location : Pakistan Navy Dockyard
Karachi- Second Phase of Pakistan Navy Maritime Security Workshop begins
کراچی ، پاک بحریہ کے زیر ا نتظام پہلی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے دوسرے مرحلے کی سرگرمیاں جاری، ترجمان پاک بحریہ
پاک بحریہ کے زیر ا نتظام پہلی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے دوسرے مرحلے کی سرگرمیاں جاری ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پندرہ روزہ ورکشاپ میں ارکان پارلیمنٹ ، وفاقی و
صوبائی وزارتوں کے نمائندگان اور شعبہء تعلیم سے تعلق رکھنے والی شخصیات
شر یک ہیں۔ ورکشاپ کے شرکاء ان دنوں پاک بحریہ کی کراچی، کریکس اور ساحلی
علاقوں میں قائم یونٹس اورتنصیبات کے چار روزہ دورے پرہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وفد کے ارکان نے کراچی میں قائم پاکستان نیوی
فلیٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔اس موقع پر میری ٹائم سیکیورٹی کے شرکاء کو
پاکستان نیوی فلیٹ کے کردار اور ذمہ داریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وفد نے کراچی شپ یارڈ، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، فشریز اور کراچی پورٹ
ٹرسٹ کا بھی دورہ کیا۔ میری ٹائم سیکیورٹی کے شرکاء کو مختلف اداروں کی
اہمیت اور ذمہ داریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پا ک بحریہ کی سیکیورٹی
ورکشاپ کے شرکاء نے پاکستان نیوی کے بحری جہازوں کا دورہ بھی کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وفد کے شرکاء اورماڑہ اور گوادر کا دورہ بھی کریں گے۔