Sep 20, 2017 08:21 pm
views : 699
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair chairs Meeting regarding Moharram
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر کی زیر صدارت محرم الحرام کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں محرم الحرام
کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔اجلا س
میں میئر کراچی وسیم اختر،ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل محمد سعید،آئی
جی سندھ اے ڈی خواجہ،اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے اجلاس میں شرکت
کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق اجلاس میں محرم الحرام کے ایام میں مجالس کے
مقامات ، جلوس کی گذرگاہوں اور عبادت گاہوں پر فول پروف اقدامات ، صفائی
ستھرائی کے انتظامات ، بجلی کی تسلسل سے فراہمی ، ضابطہ اخلاق اور طے شدہ
قوانین پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنانے سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور
پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا اسلام امن ، بھائی چارے ، ہم آہنگی
اور رواداری کا درس دیتا ہے،علما ء کرام محراب و منبر سے اسلام کے اصل
پیغام کوعام کریں۔ امن و امان کے قیام میں علما ء کرام کا تعاون مثالی رہا
ہے جسے حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
گورنر سندھ نے کہا رینجرز ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے
اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے امن قائم کیا۔ امن و امان کے تسلسل
کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
گورنر سندھ نے ہدایت کی کہ محرم الحرام میں مجالس کے مقامات اور عبادت گاہوں پر خصوصی سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
محمد زبیر نے کہا فول پروف سیکیورٹی میں نگہبان کیمروں سے مانیٹرنگ کا موئث
نظام فعال کردار ادا کرے گا۔ کے الیکٹرک حکام محرم الحرام کے ایام میں غیر
ضروری لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ ہم ایک پر امن قوم ہیں
جس نے دنیا کو محفوظ بنانے کے عالمی مشن میں ہراول دستہ کا کردار ادا کیا۔
گورنر سندھ نے کہا محرم الحرام میں پر امن مجالس اور جلوس کے لئے ضابطہ
اخلاق وضع کردیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کی ذمہ داری تمام اسٹیک ہولڈرز پر
ہے۔ حکومت علماء کرام کے تعاون سے سیکورٹی کے اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔
عوام اپنے درمیان کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کے بارے میں فوری آگاہی
قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزید کہا نواسہ رسول امام حسین نے اسلام کی حفاظت
اور سربلندی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔درس حسین باطل قوتوں کے
خلاف سینہ سپر اور ڈٹ جانے کا واضح پیغام ہے۔