Sep 20, 2017 08:24 pm
views : 761
Location : Gaddap Rangers Headquarter
Karachi- DG Rangers Sindh Major General Muhammad Saeed attends Inter Sector Firing Competition Ceremony
کراچی ، ڈی جی رینجرز (سندھ)میجر جنرل محمد سعید کی انٹر سیکٹر فائر نگ کے مقابلوں کا انعقاد کی تقریب میں شر کت
کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے زیر اہتمام ستییسو یں انٹر سیکٹر فائر
نگ کے مقابلوں کا انعقاد رینجرز گڈاپ فائرنگ رینج ٹول پلازہ پر کیا گیا
۔فائنل مقابلے کے مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز (سندھ)میجر جنرل محمد سعید تھے ۔
ترجمان پاکستا ن رینجرز (سندھ) کے مطابق فائرنگ کے ان مقابلوں میں رینجرز
کے تمام سیکٹر ز کی ٹیموں نے مختلف ہتھیاروں کے فائرنگ مقابلوں میں حصہ لیا
۔ڈی جی رینجرز (سندھ) میجرجنرل محمد سعید نے جوانوں کی کارکردگی اور
ٹریننگ کے اعلیٰ معیار کو سراہا ۔
اس موقع پرڈی جی رینجرز (سندھ) میجرجنرل محمد سعید نے بہترین کارکردگی پیش
کرنے والے فائررزاور ٹیموں کو نقد انعامات ، شیلڈ اور ٹرافیاں تقیسم کیں ۔