پشاور،ڈینگی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد28 ہو گئی
پشاور میں ڈینگی نے پنجے گاڑ لئے ہیں،ڈینگی بخار سے پشاور میں ایک اور شخص
انتقال کر گیا، ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق ڈینگی سے انتقال کرنے والوں کی
تعداد 28 ہو گئی ہے،شہر کے مختلف اسپتالوں میں 1852 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے
جبکہ ڈینگی سے مزید 338 افراد بیمار145 110 مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے
جبکہ ہسپتالوں میں 362 مریض زیرعلاج ہیں۔
ڈینگی کی وجہ سے جہاں جانی نقصان ہو رہا ہے،وہیں مہنگے علاج کی سکت نہ
رکھنے والے افرادحکومتی مدد کے منتظر نظر آتے ہیں،اسپتالوں میں دوائیاں نہ
ہونے کے سبب شہری اپنی جیب سے مہنگی دوائیاں خریدنے پر مجبور ہیں
ڈینگی سے متاثرہ خاندان حکومتی مد دکا منتظر ہے،ڈینگی سے متاثرہ کنبے کی
خاتون نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میری ایک
بیٹی ڈینگی کی وجہ سے فوت ہو چکی ہے جبکہ اپنی جمع پونجی اس کے علاج پر خرچ
کر چکی ہوں،حکومت سے گزارش ہے کہ ہماری مدد کرے۔