نیویا ر ک ، عالمی بینک کی سی ای او کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات
عالمی بینک نے پاکستان میں میکرواکنامک فریم ورک کےاستحکام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ترجمان وزیر اعظم ہا ؤس کے مطابق عالمی بینک کی سی ای او کرسٹالینا جارجیوا
نے نیویارک میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ۔جنرل اسمبلی اجلا
س کی سائیڈ لائن پرہونیوالی ملاقات میں عالمی بینک کی سربراہ نے پاکستان
میں اصلاحات کے عمل کی معاونت جاری رکھنے کے عزم کااظہارکیا۔
سندھ طاس معاہدے میں پاکستان کے کردارکومثبت اورتعمیری قراردیتے ہوئے
کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ عالمی بیک اس معاہدے پرآگے بڑھنے کی راہیں
تلاش کررہا ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کوسندھ طاس معاہدے کی شرائط
پرکوئی ابہام نہیں اورہم بھی اس بات چیت کے ذریعے مسئلے کے حل کیلئے عالمی
بینک کا ساتھ ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے تربیلا فور،فائیو اورداسو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ میں
عالمی بینک کی معاونت پرکرسٹالینا جارجیوا کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نےکہا
کہ عالمی بینک دیامربھاشا ڈیم کیلئے بھی معاونت کرے جو ملک کی آبی ضروریات
پوری کرنے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔