Sep 21, 2017 03:57 pm
views : 732
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Chief Awami Muslim League Shaikh Rasheed Media Talk
اسلام آباد ، اسحاق ڈار میں تھوڑی سی بھی عزت نفس ہے تو استعفیٰ دے دیں، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر اسحاق ڈار میں تھوڑی سی بھی عزت نفس ہے تو استعفیٰ دے دیں۔
سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جرائم کی
ماں حدیبیہ پیپر مل اصل جڑ ہے، اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کرکے ملک کی عزت
کو نقصان پینچایا، اگر اسحاق ڈار میں تھوڑی سی بھی عزت نفس باقی ہے تو
فوراً عہدہ چھوڑ کر استعفیٰ دے دیں۔ نواز شریف دوبارہ واپسی کے لیے آئینی
ترمیم کرنا چاہتے ہیں اس لیے پیپلز پارٹی کے پیروں میں بیٹھے ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کے پیچھے چلنے کے لیے کوئی تیار
نہیں ، بلاول بھٹو زرداری کو اختیار ملنے چاہئیں، انہیں پیچھے کھڑا نہیں
ہونا چاہئے۔