Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 21, 2017 06:37 pm views : 596

Location : Ministry of Foreign Affairs Office

Islamabad- Foreign Office Weekly Briefing
  • Urdu

اسلام آباد ، جنیوا سے چلنے والی پاکستان مخالف مہم کو فنڈنگ بھارت کررہا ہے، دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں پاکستان مخالف مہمات جاری ہیں اور بھارت ان میں براہ راست ملوث رہا ہے اب بھی جنیوا میں پاکستان مخالف مہم چلانے والی بلوچستان ہاؤس نامی نام نہاد تنظیم کی فنڈنگ بھارت نے ہی کی ہے۔
اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا تسلسل جاری ہے گزشتہ جمعے کو کشمیریوں کو نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی گئی جب کہ مزید 4 معصوم شہریوں کو بھی شہید کردیا گیا بین الاقوامی برادری وادی میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ میں کشمیر میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور اپنے ہمسایوں میں بھی ریاستی دہشت گردی کررہا ہے گزشتہ چند برسوں میں پاکستان مخالف مہمات جاری ہیں اور بھارت ان میں براہ راست ملوث رہا ہے، پاکستان بالخصوص بلوچستان میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ رہا ہے جو دوسرے ممالک کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام اور دہشت گردی پھیلا رہا ہے، بھارتی خفیہ ایجسی را ک ایجنٹ کلبھوشن یادو اور تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کے بیانات ہمارے مؤقف کی تائید ہیں۔
نفیس زکریا نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے بلوچستان کے حوالے سے بیان کے بعد پاکستان مخالف کارروائیوں میں مزید تیزی آئی اور اب جنیوا میں بھی پاکستان مخالف مہم شروع کردی گئی ہے، بلوچستان ہاؤس نامی نام نہاد تنظیم کی فنڈنگ بھارت نے ہی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے چاپانی وزیراعظم کے دورہ بھارت کے مشترکہ اعلامیہ پر مایوسی ہوئی اور جاپان کی جانب سے بھارتی بیان کی حمایت قابل افسوس ہے، پاکستان ایک اسلامی جمہوریہ ہے جہاں اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کی جاتی ہے اور پاکستانی عدلیہ بھی اپنا فعال کردار ادا کررہی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اس کے علاوہ وزیراعظم کی متعدد ممالک کے سربراہان سمیت امریکی نائب صدر مائیک پینس سے ملاقاتیں ہوئیں جو مثبت رہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی بھارتی قیادت سے ملاقاتوں کا امکان نہیں کیوں کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اجلاس میں موجود نہیں۔
پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملے کی مذمت نہ کرنے پر سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے بیان پر ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزارت دفاع اور داخلہ نے ڈرون حملے کی تصدیق نہیں کی اور جب تک کوئی تصدیق نہیں ہوجاتی وزارت خارجہ کسی واقعے کی مذمت نہیں کرتا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved