Sep 21, 2017 06:54 pm
views : 718
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange,100 Index declines by 571 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 571 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 571 پوائنٹس کی کمی
کے بعد42775 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر380 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 294 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،53 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 33 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔