Sep 21, 2017 06:59 pm
views : 652
Location : Polo and Sadal Club
Quetta- Commander Southern Command General Amir Riaz inaugurates Baluchistan Polo Tournament
کوئٹہ ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے بلوچستا ن پولو ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا
کوئٹہ میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے بلوچستا ن پولو
ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا ۔پولو ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب پولو اینڈ سیڈل
کلب کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر کمانڈ ر سدرن لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض
مہمان خصوصی تھے ۔انہوں نے پولو اینڈ سیڈل کلب کی نو تعمیر شدہ عمارت کا
بھی افتتاح کیا ۔
بعدازاں مہمان خصوصی نے بال کو گراؤنڈ میں پھینک کر ٹورمنٹ کا باضابط
افتتاح کیا ۔پو لو جس کو بادشاہوں کا کھیل اور کھیلوں کا بادشاہ بھی کہا جا
تا ہے ۔بلوچستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور بلوچستان نے ملکی سطح پر
نامور پو لو پلیئر پید ا کئے ہیں ۔
اس ٹورنامنٹ کا مقصد امن اور قومی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے ۔اسی لئے اس
ٹورنامنٹ کا موٹو پو لو فارپیس رکھا گیا ہے ۔اس ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر
سے بشمول پا رک آرمی کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ٹورنامنٹ کے دوران نیزہ بازی
کے مقابلے بھی جاری رہیں گے ۔
تقریب میں اعلیٰ سول وعسکری حکام اور بڑی تعداد میں پولوکے شائقین نے شر کت کی ۔