Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 21, 2017 07:11 pm views : 617

Location : PNS Shifa

Karachi- CHIEF OF THE NAVAL STAFF INAUGURATES STATE OF THE ART INTERVENTIONAL CARDIAC UNIT
  • Urdu

کراچی ،پی این ایس شفاء کراچی میں جدید انٹر وینشنل کارڈیک یونٹ کی افتتاحی تقریب

پاک بحریہ کے ہسپتال پی این ایس شفاء میں امراضِ قلب کے علاج کے لیے قائم کیے گئے جدید سہولیات سے آراستہ انٹر وینشنل کارڈیک یونٹ کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ تقریب کے مہما نِ خصوصی تھے جنہوں نے کارڈیک یونٹ کا باضابطہ افتتاح کیا ۔
پی این ایس شفاء آمد پر کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار نے مہمانِ خصوصی کا خیر مقدم کیا۔ ڈائریکٹر جنرل میڈیکل سروسز (نیوی) سرجن رئیر ایڈمرل نجم الثاقب بھی اس موقع پر موجود تھے۔
انٹروینشنل کارڈیالوجی شعبہء امراضِ قلب کی وہ شاخ ہے جس میں دل کی ساخت سے متعلق امراض کا جدید تکنیک کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے۔ پی این ایس شفاء میں قائم ہونے والا انٹر وینشنل کارڈیک یونٹ اپنی نوعیت کا پہلا یونٹ ہے جو ملک کے جنوبی حصے میں مسلح افواج کے تحت چلنے والے کسی دوسرے اسپتال میں موجود نہیں۔ یہ یونٹ مسلح افواج کے افراد کے ساتھ ساتھ شہری آبادی کو بھی امراضِ قلب کے علاج معالجے کی جدید سہولیات مہیا کرے گا۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ نے مختصر ترین وقت میں کارڈیک یونٹ کے قیام پر پی این ایس شفاء کی انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امیدظاہر کی کہ یہ ہسپتال مسلح افواج کے افراد اور مقامی شہریوں کو یکساں طور پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی جار ی رکھے گا۔
پی این ایس شفاء پاک بحریہ کے زیر انتظام چلنے والا ہسپتال ہے جو مختلف شعبہ ہائے طب اور جراحی میں علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کررہا ہے۔ مزید برآں، 25بستروں پر مشتمل انٹر وینشنل کارڈیک یونٹ کا قیام شہر میں دستیاب طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے پاک بحریہ کی ایک نمایاں کاوش ہے۔ اس یونٹ کے قیا م کے بعد تینوں مسلح افواج کے افراد اور عام شہریوں کو جدید طریقہ ء علاج بشمول انجییو گرافی، انجیو پلاسٹی اور کمپیوٹڈ ٹومو گرافی (سی ٹی انجیو) وغیرہ کی سہولیات میسر ہوں گی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved