Sep 21, 2017 08:17 pm
views : 1793
Location : Pakistan Navy Dockyard
Karachi- PMSA Induction Ceremony Of PMSS Sabqat & Rafaqat
کراچی،پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی میں دو نئے جہاز سبقت اور رفاقت شامل
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی میں دو نئے جہاز سبقت اور رفاقت کو شامل
کر لیا گیا ہے،یو ایس کوسٹ گارڈ کے زیر استعمال رہنے والے جہازوں
کوپاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی میں شمولیت سے قبل مکمل طور پر
اوورہال کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ڈاکیارڈ پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے مہمان
خصوصی وائس ایڈمرل طیب علی ڈوگر تھے جبکہ تقریب میں یو ایس کونسل جنرل
کراچی ممتاز فوجی و حکومتی شخصیات نے شرکت کی،دونوں جہاز سمندر میں
پیٹرولنگ، نگرانی،سرچ اینڈ ریسکیو اور قانون کے نفاذ قانون جیسے آپریشنز کو
موثر ابداز میں نبھانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی ایم ایس اے ریئر ایڈمرل جمیل
اختر نے کہا کہ ہم نے اپنی قانونی حدود اور بڑھتی ہوئی قومی اور قانونی
نفاذ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کوپورا کرنے کے لئے وفاقی حکومت کا منصوبہ خوش
اسلوبی سے مکمل کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ان جہازوں کے حصول کے لئے عملے ی
دستیابی،فنڈز کی منظوری اور جہازوں کی مرمت ایک چیلنج تھا جسے میری ٹائم
سیکیورٹی ایجنسی نے انتھک محنت اور کوششوں سے آسان بنایا۔
مہمان خصوصی وائس ایڈمرل طیب علی ڈوگر نے کہا کہ جہازوں کی شمولیت میری
ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور اس سے منسلک ہر فرد کے لئے قابل فخر لمحہ ہے جبکہ
پی ایم ایس ایس سبقت اور رفاقت آنے والے ادوار میں میری ٹائم سیکیورٹی کے
منصوبوں کی تکمیل اور ملک کی خدمت میں مددگارثابت ہوں گے جبکہ یہ جہازمیری
ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی آپریشنل صلاحیتوں کو موثر بنائیں گے۔
وائس ایڈمرل طیب علی ڈوگر نے مزید کہا کہ اس طرح کی کوششیں میری ٹائم
سیکٹرکے لئے حوصلہ افزا ہیں اور توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں،خاص طور پر سی
پیک منصوبے کے اعلان کے بعد میری ٹائم سیکیورٹی کی ضروریات دن بدن بڑھ رہی
ہیں۔
مہمان خصوصی نے آخر میں جہازوں کو دورہ کیا جہاں کمانڈنگ آفیسر نے انہیں
پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آگاہ کیا،مہمان خصوصی نے جہازاں کے معیار اور انکی
پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انکی خوب تعریف کی۔