Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 21, 2017 08:08 pm views : 792

Location : National Press Club

Islamabad- Mushaal Hussein Mullick Protest
  • Urdu

اسلام آباد،عالمی یوم امن کے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کابھارت کے خلاف احتجاج

عالمی یوم امن ے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف نیشنل پریس کلب کے باہر خاموش احتجاج کیا گیا۔
مشال ملک کے ہمراہ سول سوسائٹی ، داکٹرز ، وکلاء اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد اس خاموش احتجاج میں شریک تھی ،مظاہرین نے احتجاج کے موقع پر منہ پر پٹیاں باندھی ہوئی تھیں اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیرکی آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔
خاموش احتجاج ریکارڈ کروانے بعدذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک نے کہاکہ ہمیں بتایا جائے کہ آج دنیا بھر میں کس بات پر امن کا دن منایا جا رہا ہے ، کشمیر کے لوگ اپنے حق خوداردیت سے محروم ہیں ، بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے پہاڑ ڈھا رہی ہیں ، آج مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت جیلوں میں بند ہے ، جیلوں میں قید حریت قیادت کو ٹارچر کیا جا رہا ہے ، یہاں تک کہ کھانے میں زہر تک ملا کر دیا جا رہا ہے ، برما میں مسلمانوں کو وہاں کی حکومت مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے جبکہ فلسطین کے لوگ کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود اپنے حق سے محروم ہیں اور اسرائیل کے مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں اور عالمی قوتیں تماشائی بنی ہوئی ہیں ۔
یاسین ملک کی اہلیہ نے برما میں ڈھائے جانے والے مظالم پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی طرح برما کے مسلمان بھی مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں ، برما کی حکومت اور فوج مل کر وہاں کے مسلمانوں کو جس بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی ، حاملہ خواتین ، بچوں اور بزرگوں کو بھی برما کی فوج درندگی کا نشانہ بنا رہی ہے،مشال ملک نے فلسطین کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل جدید ہتھیاروں کے ساتھ فلسطینی مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے ، فلسظین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں ، عالمی برادری سے بے خبر ہو کر آج امن کا دن منا رہی ہے۔
مشال ملکنے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے باعث نہ صرف اس خطے کو بلکہ عالمی امن کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے لیکن عالمی قوتوں کو اس سے کوئی غرض نہیں ہے ، کشمیریوں کو جب تک حق خود اردیت نہیں ملتا تب تک تک کوئی امن کی خواہش پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتی.
یاسین ملک کی اہلیہ نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تمام عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ، برما اور فلسطین میں جاری مظالم کا نوٹس لیں اور عالمی امن کے لئے یہاں کے لوگوں کو ان کو حقوق دیں ، امن کا خواب صرف ان مسائل کو حل کر کے ہی شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر مشال ملک نے کبوتر آزاد کر کے کشمیریوں کو بھارتی قبضے سے آزادکروانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved