Sep 22, 2017 02:17 pm
views : 576
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair attends International Peace Day Ceremony
کراچی ، ہماری مسلح افواج نے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے عالمی امن کو یقینی بنایا ہے،گورنر سندھ
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عالمی امن کے لئے پاکستان سے زیادہ کسی
نے قربانیاں نہیں دی ہیں۔ ہماری مسلح افواج نے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش
کرکے اور عوام نے بے شمار مسائل کا سامنا کرکے عالمی امن کے قیام کو یقینی
بنایا ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیرنے عالمی یوم امن پر منعقدہ عالمی امن کانفرنس سے
گورنر ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان پر سوویت یونین کے قبضہ
اور ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے حملوں کے بعد عالمی برادری کا ساتھ دینے کا فیصلہ
بالکل درست تھا لیکن ان دونوں واقعات کے بعد پاکستان کو جن مشکلات کا سامنا
کرنا پڑا وہ کسی کے گمان میں بھی نہیں تھا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ہمیشہ ہر اول
دستہ کا کردار ادا کیا ہے جس کا اعتراف ساری دنیا کرتی ہے لیکن پاکستان کی
کاوشوں کو مزید سراہے جانے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی دنیا میں پاکستان کے
بارے میں منفی تاثر کو زائل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو
چاہئے کہ وہ پاکستان کے لئے جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کرے
تاکہ پاکستان کی اصل صورتحال دنیا کے سامنے لائی جاسکے۔
رکن صوبائی اسمبلی مہتاب اکبر راشدی ، چین وامریکہ کے قونصل جنرل، برطانیہ،
اومان، سوئٹزرلینڈ اور دیگر ممالک کے سفارت کار، جسٹس (ر) ماجد رضوی، سابق
آئی جی سندھ نیاز صدیقی، سابق وفاقی وزیر بیرسٹر شاہدہ جمیل، نسرین حق،
چیئرمین آباد محسن شیخانی، اور سول سوسائٹی کے اراکین بھی اس موقع پر موجود
تھے۔