Sep 22, 2017 03:13 pm
views : 804
Location : Interior Minister Office
Islamabad- Federal Interior Minister Ahsan Iqbal chairs meeting regarding CPEC
اسلام آباد ، وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا سی پیک منصوبوں پر پیش رفت کے 50ویں اجلاس سے خطاب
اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے وزارت منصوبہ بندی، ترقی و
اصلاحات میں سی پیک منصوبوں پر پیش رفت کے50ویں اجلاس سے خطاب کیا ۔
ترجمان وزیرداخلہ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا سی پیک نے
پاکستان میں مضبوط معیشت کی بنیاد فراہم کردی ہے۔پاکستان میں سرمایہ کاری
کے لحاظ سے چین صف اوّل کا ملک بن کر ابھرا ہے۔سی پیک کی بدولت مضبوط معاشی
صورتحال اور بہتر سیکیورٹی پاکستان کے لئے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔
وزیرداخلہ نے کہا چین نے پاکستان میں اس وقت 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی
جب کوئی بھی ملک یہاں ایک روپے کی سرمایہ کاری پر آمادہ نہ تھا۔چین کی
جانب سرمایہ کاری کی بدولت پاکستان دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لئے پر کشش
ترین مقام بن چکا ہے ۔2013 تک دہشت گردی کا مرکز قرار دیا جانے والا ملک
آج بیرونی سرمایہ کاری کیلئے جنت قرار دیا جا رہا ہے۔
احسن اقبال نے کہا سی پیک کی چھٹی جے سی سی میں منظور شدہ منصوبوں پر کام
کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا۔ساتویں جے سی سی کا اجلاس ترقی کے اس سفر
کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔قومی اتفاق رائے اور صوبوں کی حمایت کی
بدولت سی پیک کی منصوبوں کی تکمیل کی رفتار میں بہتری آئی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے مزید کہا سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے
چینی اہلکاروں کی حفاظت کیلئے صوبائی حکومتوں کے اقدامات انتہائی اہمیت کے
حامل ہے۔