Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 22, 2017 04:57 pm views : 694

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Minority Delegation of Sham Sundar
  • Urdu

کراچی ، صوبہ کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے،گورنر سندھ

کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے ہندو برادری کے 35 رکنی وفد نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی ۔وفد کی قیادت پاکستان مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے صدر شام سندر ایڈوانی نے کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کے کردار کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس نے ہر شعبہ زندگی میں نمایاں خدمات انجام دیں ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو آگے بڑھنے اور اپنی پسند کے شعبوں میں خدمات انجام دینے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری تعلیم، صحت ، کاروبار اور دیگر شعبوں میں مکمل آزادی کے ساتھ کام کررہی ہے اور ملک کا نام روشن کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں خصوصاً ہندو برادری کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ، اس کمیونٹی سے نامور طبی ماہرین، تعلیمی ماہرین اور بڑے تاجروں نے صوبہ کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانوں نے اپنا علیحدہ وطن حاصل کیا تاکہ وہ اسلام کی اصل روح کے مطابق اپنی زندگیاں گزارسکیں۔ اسلام ہمیں اخوت، رواداری اور بھائی چارے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی تعلیم دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کی بدولت صوبہ میں ہندو ، عیسائی ، سکھ اور دیگر اقلیتیں اپنے مذہبی عقائد کی ادائیگی میں مکمل طور پر آزاد ہیں۔ ان کی عبادت گاہوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے جبکہ صوبہ بھر میں کئی سو سال پرانے مندر موجود ہیں جہاں ہندو برادری اپنے مذہبی رسومات کی ادائیگی بلا خوف و خطر کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندو کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے تاکہ وہ مزید سکون کے ساتھ صوبہ سندھ اور ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ لے سکیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved