Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 22, 2017 05:48 pm views : 637

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Karachi Council Delegation
  • Urdu

کراچی ، معاشی ترقی میں بین الاقوامی تعلقات اہم کردار ادا کرتے ہیں، گورنر سندھ

کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز کے 5 رکنی وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت ایڈمرل (ر) خالد میرنے کی ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات کے فروغ میں سفارت کاروں کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے، معاشی ترقی وخوشحالی بھی بین الاقوامی تعلقات پر منحصر ہوتی ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ خصوصاً ہمسایہ ممالک کے قریبی تعلقات ان ممالک کی تعمیر و ترقی اور تیز رفتار معاشی خوشحالی کے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تجارتی تعلقات قائم کرکے مشترکہ ترقی کی منزل کو باآسانی حاصل کرسکتے ہیں۔ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات نہایت مثالی ہیں اور ان تعلقات کا حکومتوں کی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان حقیقی معنوں میں برادرانہ تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ان بے مثال تعلقات کا ایک اور ثبوت ہے کیونکہ اس کے ذریعہ نہ صرف چین کی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا بلکہ پاکستان کی اقتصادی حالت یکسر تبدیل ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ 62 ارب ڈالر کے سی پیک میں سے 34 ارب ڈالر صرف توانائی کے منصوبوں کے لئے مختص ہیں کیونکہ پاکستان کی سب سے بڑی ضروری توانائی ہے۔ اگلے سال اپریل تک نیشنل گرڈ میں 10400 میگا واٹ بجلی کی شمولیت سے تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کونسل آن فارن ریلیشنزمختلف ممالک کے سفارت کاروں کو پاکستان کے بارے میں مثبت پیغام دے کر اچھا کام کررہی ہے جس کو ہر سطح پر سراہے جانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کے ساتھ ساتھ یہ ہر پاکستانی کی ذمے داری ہے کہ وہ دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرے۔ پاکستانی قوم نہایت پر امن ہے او ر ہم نے دنیا کے امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کونسل کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved