نیویارک ، وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے بل گیٹس کی ملاقات
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے بل گیٹس نے ملاقات کی، ملاقات میں بل گیٹس نے
پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا اور
پولیوفری پاکستان کیلئے وزیراعظم کےعزم کی بھی تعریف کی۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق نیویارک میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے
مائیکروسوفٹ کمپنی کے سربراہ بل گیٹس کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں بل گیٹس
نے پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا
اور پولیو سے پاک پاکستان کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
بل گیٹس نے حفاظتی ٹیکوں و دیگرشعبوں میں کام کرنے اور عام آدمی
کیلئےمالیاتی خدمات کےنظام میں بھی دلچسپی کااظہار کیا، بل گیٹس پولیوفری
پاکستان کیلئے وزیراعظم کےعزم کی بھی تعریف کی۔
اس موقع پر وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس
فاؤنڈیشن کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا اور بل گیٹس کو پولیو کے خاتمے کے لئے
اقدامات پربریف کیا اور بتایا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام وسائل کو
مکمل طور پر ایک پولیو سےپاکستان کے حصول اور صحت مند مستقبل کی نسلوں کو
یقینی بنانے کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔